جعلی اکاؤنٹس کیس کی جے آئی ٹی کا دفتر کراچی میں قائم۔ پہلا نوٹس جاری

0

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک ) جعلی اکاؤنٹس کیس میں بننے والی جے آئی ٹی نے باضابطہ طور پر اپنے کام کا آغاز کرتے ہوئے پہلا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر بننے جے آئی ٹی اب مکمل طور پر فعال ہوچکی ہے جو آئندہ ہفتے اپنی پہلی رپورٹ پیش کرے گی۔کیس کی جے آئی ٹی اب کراچی سے کام کرے گی، جس نے شہر کے علاقے گلستان جوہر میں واقع ایف آئی اے کے نئے دفتر میں اپنا آفس قائم کرلیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جے آئی ٹی کے ایک رکن کے سوا تمام ارکان اسلام آباد میں ملازمت کرتے تھے مگر تحقیقات کیلئے اب وہ کراچی میں ہی رہیں گے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں جےآئی ٹی کے دفتر کے تمام انتظامی معاملات آخری مراحل میں ہیں اور جے آئی ٹی کے تمام ارکان تحقیقات کے پہلے مرحلے میں اپنے متعلقہ اداروں سے سپورٹنگ اسٹاف بھی طلب کرچکے ہیں جبکہ جے آئی ٹی کے اس دفتر کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل ہوگئے ہیں جس کے لیے پولیس اور رینجرز کی تعیناتی بھی ہوچکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت تمام نامزد ملزمان کو پیر سے طلب کرنا شروع کردے گی۔جے آئی ٹی کو تحقیقات کے لیے ضابطہ فوجداری، نیب آرڈیننس، ایف آئی اے ایکٹ اور اینٹی کرپشن قوانین کے تحت تمام اختیارات حاصل ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More