خاتون سے بچی چھین کر برقع پوش عورت فرار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اولڈ سٹی ایریا میں نامعلوم برقع پوش عورت ماں کی گود سے شیر خوار بچی چھین کر فرار ہوگئی۔ پولیس نےملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپئر تھانے کے سامنے والی بلڈنگ کے عقب میں واقع فلیٹ کی تیسری منزل سے برقع پوش خاتون 8 ماہ کی بچی کو اس کی ماں سے چھین کر فرار ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تمام معلومات حاصل کی۔ ایس ایچ او اعظم خان نے ’’امت ‘‘کو بتایا کہ مذکورہ بلڈنگ کی تیسری منزل پر محمد اسماعیل رہائش پذیر ہے ،اس کی بیوی انیسہ اپنے فلیٹ کے مین گیٹ پر 8 ماہ کی بیٹی فائزہ کو لے کر کھڑی تھی کہ اسی دوران ایک برقع پوش خاتون آکر اس سے بات کرنے لگی اور اسی دوران ملزمہ انیسہ سے شیر خوار فائزہ کو چھین کر فرار ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی کی درخواست ملنے پرمغوی بچی کی تلاش شروع کردی ہے، جلد ملزمہ کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کرالیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More