دھونی نے کپتانی چھوڑنے کی وجہ بتادی
رانچی(امت نیوز)بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ نئے کپتان کو ورلڈ کپ 2019ء کی تیاری کے لئے وقت درکار تھا اس لئے انہوں نے کپتانی چھوڑی۔بھارتی اخبار کے مطابق جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ انہوں نے صحیح وقت پر کپتانی چھوڑی، وہ چاہتے تھے کہ ویرات کوہلی کو کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کی تیاری کے لئے کافی وقت مل جائے۔ایم ایس دھونی نے کہا کہ نئے کپتان کو مناسب وقت دیئے بغیر مضبوط ٹیم منتخب کرنا ناممکن ہے ٗمیرا خیال ہے کہ مناسب وقت پر کپتانی سے علیحدگی اختیار کی۔