جنوبی افریقہ کا زمبابوے کیخلاف اسکواڈز کا اعلان

0

جوہانسبرگ(امت نیوز)کرکٹ سائوتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کو اعلان کر دیا، سٹار فاسٹ بائولر ڈیل سٹین کی قریباً دو برس بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ اکتوبر 2016ء میں ایک روزہ میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی، ریگولر کپتان فاف ڈوپلیسی کو انجری مسائل کے باوجود دونوں سکواڈز میں شامل کیا گیا ہے تاہم ان کی سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی، اگر وہ سیریز کیلئے دستیاب نہ ہو سکے تو ان کی جگہ متبادل کپتان کا اعلان کیا جائے گا، عمران طاہر کی بھی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہیں سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں آرام کا موقع دیا گیا تھا، عمران کی واپسی کے بعد پروٹیز کے پاس چار سپنرز کو کھیلانے کا آپشن ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More