ایشیا کپ کے پہلے میچ میں تماشائیوں کی کم تعداد

0

دبئی(امت نیوز)ایشیا کپ کے پہلے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی کم رہی۔دبئی اسٹیڈیم میں تین سو کے قریب شائقین آئے۔ جبکہ سری لنکا کے خلاف بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔تاہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ بنگالی ٹیم کیلئے درست ثابت نہیں ہوا۔بنگلہ دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز لٹن داس اور تمیم اقبال نے کیا لیکن سری لنکا کے بالر ملنگا کے پہلے ہی اوور میں 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔پہلے ہی اوور میں ملنگا نے لٹن داس اور شکیب الحسن کو آؤٹ کیا، دونوں ہی کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔بنگلہ دیشی اسکواڈ کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، لٹن داس، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، محموداللہ، محمد متھن، مصدق حسین، مہدی حسن مرزا، روبیل حسین اور مستفیض الرحمن پر مشتمل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More