نازی سیلوٹ پیش کرنے پر فٹبالر پر تاحیات پابندی عائد
ایتھنز(امت نیوز)یونان کے ایک فٹبالر پر دوران میچ نازی سیلوٹ پیش کرنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی۔یونان کے کھلاڑی کیٹیڈس نے دوران میچ نازی ازم کے مشہور نشان کی طرح سیلوٹ کیا جس پر ملک کی فٹبال فیڈریشن نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اس پر یونان کی ہر طرح کی قومی سطح کی فٹبال کھیلنے کیلئے تاحیات پابندی عائد کر دی۔یونان کی فٹبال فیڈریشن نے فٹبالر کی اس حرکت کو خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نازی دور کے تمام متاثرین کی بے عزتی ہوئی۔دوسری جانب اے کے ای ایتھنز کے مڈ فیلڈر جارجس کیٹیڈس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اس نے نازی سیلوٹ نہیں کیا۔کیٹیڈس کا کہنا تھا کہ میں فاشسٹ نہیں ہوں اور اگر مجھے اس سیلوٹ کا مطلب معلوم ہوتا تو میں اس طرح نہ کرتا۔فٹبالر نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے صرف اسٹینڈ میں بیٹھے اپنے ساتھی کھلاڑی کی جانب اشارہ کیا۔متعلقہ کھلاڑی کے کلب اے ای کے نے کیٹیڈس سے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے ہونے والی بورڈ میٹنگ میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔اے ای کے کلب کے جرمن کوچ نے بتایا کہ کیٹیڈس ایک بچہ ہے جسے کوئی سیاست کے بارے میں کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے۔