نواں رگبی ورلڈکپ میںانگلینڈ کو فرانس اور ارجنٹائن کا چیلنج درپیش

0

ٹوکیو (امت نیوز)نواں رگبی ورلڈکپ 2019 ء 20ستمبر سے جاپان میں شروع ہوگا انگلینڈ کو گروپ سی میں فرانس اور ارجنٹائن کا چیلنج درپیش ہو گا، دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور اٹلی کے آمنے سامنے ہو گی۔ میگا ایونٹ 20 ستمبر سے 2 نومبر 2019ء تک جاپان میں کھیلا جائے گا۔ ڈراز کے تحت گروپ اے میں میزبان جاپان، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، یورپا 2 اور اوشنیا تھری کے درمیان ہونے والے مقابلے کی فاتح ٹیم، گروپ بی میں عالمی چمپئن نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور اٹلی، گروپ سی میں انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکاز ون اور اوشنیا ٹو جبکہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، ویلز، جارجیا، اوشنیا ون اور امریکاز ٹو شامل ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More