اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

الباری جل جلالہ
ترجمہ: جان ڈالنے والا
عدد: 213
خواص:
1۔ اگر طبیب اس اسم مبارک کو پابندی سے ہمیشہ پڑھے تو اس کے ہاتھ میں شفاء ہوگی۔
2۔ جو کوئی ہفتہ میں سو بار پڑھے گا، رب تعالیٰ اس کو ریاض فردوس کی طرف لے جائے گا۔
3۔ جو کوئی اس اسم کو دو سو چوالیس بار پڑھے جو مراد ہو وہ پوری ہوگی۔
4۔ جو کوئی اس اسم کی مداومت کرے گا، حق تعالیٰ اس کے لئے ایک مونس پیدا کرے گا اور کبھی تنہا نہیں رہے گا۔
5۔ اگر بانجھ عورت سات روز روزے رکھے اور پانی سے افطار کرنے کے بعد اکیس مرتبہ الباریٔ المصور پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ اولاد نرینہ نصیب ہو۔
6۔ بکثرت ذکر کرنے سے صنائع عجیبہ کا ایجاد آسان ہوجاتا ہے۔
7۔ جو شخص سات دن تک روزانہ سو بار پڑھے گا، رب تعالیٰ اسے امراض سے شفا اور آفات سے سلامتی عطا فرمائے گا۔
المصور جل جلالہ
ترجمہ: صورت بنانے والا
عدد: 336
خواص:
1۔ جو سات دن تک روزہ رکھے اور افطار سے پہلے اور
غروب کے بعد اکیس بار پڑھ کر پانی پر دم کرے اور یہ پانی بانجھ عورت کو پلائے تو حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کا بانجھ پن دور ہوجائے گا۔
2۔ جو اپنے بستر پر آکر سات بار یہ اسم پڑھے تو باری تعالیٰ اسے نیک اولاد عطاء فرمائے گا۔
3۔ اس کے بکثرت ذکر کرنے سے صنائع عجیبہ کا ایجاد آسان ہوجاتا ہے۔
4۔ جو اس کا بکثرت ورد کرے، اس کے مشکل کام آسان ہوجائیں۔
5۔ جو کوئی وضو کرنے کے بعد اپنی شہادت کی انگلی سے اپنی پیشانی پر لکھے، جس سے ملاقات کر،ے اس کا دوست ہو جائے۔
6۔ جو اسے پانی پر پڑھ کر دم کرے اور پی لے، اعلیٰ مرتبہ پائے گا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More