اقتصادی بحران سے نکلنے کیلئے 6ارب ڈالر کی سعودی امداد متوقع

0

اسلام آباد ( نمائندہ امت) پاکستان کو معا شی اوراقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے سعودی عرب میدان میں آ گیا ہے۔ذرا ئع کے مطا بق سعودی عرب پاکستان کو 5 سے 6 ارب ڈالر اور کچھ عرصے کے لیے تا خیر سے ا دا ئیگی کی بنیاد پر تیل کی سہولت فراہم کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔سعودی فرمانروا شا ہ سلمان بن عبدا لعزیز کی دعوت پر وزیر ا عظم عمران خان اہم دورے پر آج سعودی عرب جائیں گے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیرخز انہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستانی وفد سعودی فرما نروا سے دو طرفہ تعلقات ا ور باہمی دلچسپی کے امور کے علا وہ پاکستان کو معاشی اور اقتصا دی شعبے میں درپیش مسا ئل پر بات چیت کریں گے۔ ذرا ئع کے مطا بق سعودی عرب پاکستان کو معا شی اوراقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے میدان میں آ گیا ہے اور پاکستان کو 5 سے 6 ارب ڈالر اور کچھ عرصے کے لیے تا خیر سے ا دا ئیگی کی بنیاد پر تیل کی سہولت فراہم کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ یہ دورہ کس قدر اہم ہے اس با ت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیرا عظم نے ا قتدار سنبھالتے ہی 3 ما ہ تک بیرونی دورے نہ کرنے کا ا علان کیا تھا ۔ وزیر اعظم اس دورے کے دوران عمرہ بھی ادا کرینگے۔ اپنے دورے میں وہ اسلام ممالک کی تنظیم او آ ئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یو سف بن احمد سے بھی ملا قات کرینگے۔ سعودی فرمانروا وزیر اعظم عمران خان کے ا عزا زمیں شاہی محل میں عشا ئیہ دینگے ۔وزیر اعظم عمران خان وا پسی پر متحدہ عرب ا ما رت کے ولی عہد محمد بن زیدا لنہیان کی دعوت پر وفد کے ہمراہ ابو ظہبی جا ئیں گے۔ اماراتی ولی عہد ا ئرپورٹ پر خود ان کا ا ستقبال کرینگے ۔دونوں رہنما دوطرفہ باہمی دلچسپی کے ا مور پر گفتگو کرینگے۔ذرا ئع کے مطابق توقع ہے کہ وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب ا مارات میں پاکستان میں کرپشن اور لو ٹ مار اور منی لانڈرنگ کے ذریعے نان ٹیکس پیڈ رقم سے سرمایہ کاری کرنے والے پاکستا نیوں سے متعلق معلومات کی فراہمی پر بھی مذاکرات کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More