اسلام آبادہائی کورٹ چھا گئی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلام آبادہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن (ر)محمدصفدرکی رہائی پر ملک بھرمیں مسلم لیگ ن کے کارکنان اور رہنماؤں کے دلوں میں گھرکرگئی اور سب عدالت کے گن گانے لگے ۔سوشل میڈیا،ہر جگہ اسلام آبادہائی کورٹ کے ججزجسٹس اطہر من اللہ ،اور جسٹس گل حسن کی تصاویر لگائی گئی ہین اور ان کی تعریفیں کی جارہی ہیں اور اس فیصلے سے عدالت عالیہ ملک بھرمیں چھاگئی ہے اور ہرجگہ عدالتی فیصلے کے تذکرے کیے جاتے رہے ۔مسلم لیگ ن کے متوالے ایک دوسرے کومبارکبادکے پیغامات کے ساتھ سوشل میڈیاپر ایک دوسرے کوشیئربھی کررہے ہیں اور یہ عدالتی فیصلہ سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بنارہا۔ ملکی اور بین الاقوامی میڈیانے بھی اس فیصلے کی خبر کو بریکنگ نیوزکے طورپر نشرکیا۔