فیصلے پرعوامی نیشنل پارٹی خوش-پی پی تقسیم

0

پشاور(نمائندہ امت)اے این پی اور پیپلزپارٹی نے نواز شریف کی سزا معطلی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے جمہوریت کی فتح قرار دیا ہے،ایک بیان میں اے این پی کے صدر اسفندیار ولی خان نے کہا کہ نواز شریف کو کمزور کیسوں میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ نواز شریف کی رہائی کا فیصلہ نیک شگون ہے اور مستقبل میں جمہوریت کیلئے ایک پلیٹ فارم پر کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عدالت سے انصاف کی توقع تھی اور عدالت عالیہ نے مناسب وقت پر بہترین فیصلہ دیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ان کیسوں کے خاتمے کیلئے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہو گی۔ خورشید شاہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کو انفرادی طور پر خود فیصلے کرنے چاہئیں، نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہو گی اور مسلم لیگ (ن) کے معاملات میں تبدیلی آئے گی۔ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی عدالت کا فیصلہ ہے جس کا سب کو احترام کرنا چاہیے،قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کمزور تفتیش کی وجہ سے ہمیشہ طاقتور بچ جاتا ہے، نیب عدالت نے جب سزا دی تھی تب ہی اندازہ تھا کہ ہائی کورٹ ضمانت دے دی گی، نواز شریف کو تو ہمیشہ ریلیف ملتا رہا ہے، آج بھی مل گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More