مہمان پرندوں کی آمد کے ساتھ ہی شکاریوں کے جال تیار

0

بدین (مانیٹرنگ ڈیسک/ ایجنسیاں) مہمان پرندوں کی آمد کے ساتھ ہی شکاریوں نے اپنے جال تیار کر لئے اور بڑے پیمانے پر شکار کیلئے جھیلوں کے کنارے ڈیرے ڈالنے شروع کر دیئے ہیں۔ مقامی شکاریوں نے گزشتہ سال کی نسبت امسال بڑے پیمانے پر شکار کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ گزشتہ سال سے اس سال نایاب آبی پرندوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے مطابق چیخلہ ڈیڑھ سو سے بڑھ کر ڈھائی سو روپے، آڑی سو سے بڑھ کر دوسو، ڈگھوس ساڑھے تین سوکے بجائے 5 سو روپے ،نیرگی چار سو سے بڑھ کر پانچ سو روپے، لاکھا جانی پانچ سو سے بڑھ کر چھ سو روپے، کونج پانچ سو سے بڑھ کر ساڑھے چھ سو روپے، پین 6 سو سے بڑھ کر آٹھ سو روپے ہو گئی ہے۔ دیگر نایاب آبی پرندوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ مقامی شکاریوں نے بتایاکہ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے اس سال بڑے پیمانے پر شکار کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ اوراس سال منتھلی بھی بڑھائی گئی ہے۔ دوسری طرف ساحلی علاقوں کے مکینوں اور سول سوسائٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نایاب آبی پرندوں کو نسل کشی سے بچایا جائے تاکہ جھیلوں کی خوبصورتی تباہ ہونے سے بچ سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More