4 افراد کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کےجسٹس نعمت اللہ پھلپوٹوکی سربراہی میں قائم 2 رکنی بنچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پرپولیس حکام ، رینجرز اور دیگر فریقین سے 17 اکتوبر تک پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔اور 4 افراد کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے عدالت نے پولیس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کاغذی کارروائی کے علاوہ لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کرارہی۔ عدالت نے غازی خان، محمد جمیل ، شیر افضل اور شیراز کی بازیابی سے حوالے سے نئی جی آئی ٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت کا ایڈیشنل آئی جی کو تحقیقات کرنے کیلئے کم سے کم ڈی آئی جی پوسٹ کے افسر کو مقرر کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 85 سال کے بزرگ فیروز خان سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے پولیس حکام ، رینجرز اور دیگر فریقین سے 17 اکتوبر تک پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔ سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل نے پولیس کی طرف سے لاپتہ افراد کے مقدمہ میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ انہیں مہلت دی جائے تاکہ لاپتہ افراد کے مقدمات کو نمٹایا جاسکے فاضل جج نے رپورٹ مسترد کردی اور کہا کہ تفتیشی افسران ٹھیک طریقے سے کام کریں بصورت دیگر پولیس کے اعلی افسران کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More