مہران کلب نے یونٹی فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

0

اسلا م آباد( امت نیوز)لائف تھرو سپورٹس پاکستان کے زیراہتمام مہران کلب نے اکبر کلب کو 2-1 گول سے شکست دے کر یونٹی فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد کیش انعام دیئے، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل میاں شاہد اسلام، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری، نائب صدور سید تنویر احمد، محمد زمان اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سٹفپن جون کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں وقفے دونوں ٹیمیں بغیر کسی کے برابر رہیں، فاتح ٹیم کی جانب سے دنیال اور صمد خان نے ایک، ایک گول کیا اور اکبر کلب کی طرف سے واحد اسد نے کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More