انڈر 19 ایشیا کپ کی تیاری عروج پر پہنچ گئیں

0

لاہور(امت نیوز )انڈر19ایشیا کرکٹ کپ 28ستمبر سے سات اکتوبر تک بنگلہ دیش میں کھیلاجائے گا ۔جس میں پاکستان کی انڈر 19کرکٹ ٹیم بھی حصہ لے گی ۔اے سی سی یوتھ انڈر 19ایشیا کرکٹ کپ کیلئے پندرہ رکنی قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم، کے کپتان روحیل نذیر ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد محسن ،صائم ایوب،جہاں زیب سلطان ،اویز ظفر ،وقار احمد ،سعد خان ،محمد آصف ،فرخ عباس ،محمد بلال جاوید ،جنید خان ،موسی خان ،نسیم شاہ ،محمد حسنین اور ارشد اقبال شامل ہیں ،ٹیم مینجمنٹ میں صادق محمد (منیجر)،ہیڈ کوچ اعظم خان ،اسسٹنٹ کوچ محتشم رشید ،ثاقب فقیر فیلڈنگ کوچ ،محمد عثمان غنی فزیو تھراپسٹ ،صبور احمد ٹرینر ،عثمان ہاشمی اینالسٹ شامل ہیں ،جبکہ پانچ ریزرو کھلاڑیوں میں اظہار احمد ،حیدر علی ،بلال خان ،مختیار احمد اور خیام خان شامل ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More