تر کی نے ادلب کو بچالیا شامیوں کی واپسی شروع

0

دمشق(امت نیوز)ترکی نے ادلب کو بشارفوج کے بڑے زمینی حملے سے بچا لیا ،جس کے بعدعلاقہ چھوڑ کرجانے والے شامیوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔ایران نے حملے کی حمایت کی تھی تاہم ترک صدر رجب طیب اردوغان نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو غیر فوجی زون کے قیام پر قائل کیا جس سے تباہی کا خطرہ ٹل گیا۔اس ماہ کے آغاز میں روسی اور شامی طیاروں کی بمباری کے بعد ہزاروں شہری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے تھے۔سیریئن آبزرویٹری گروپ کے مطابق معاہدہ ہونے کے فوراً بعد تقریباً 7 ہزار شہری صوبہ ادلب میں اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ دیگر کی واپسی جاری ہے،ادلب کے شہریوں نے خونریزی رکوانے پر ترک بھائیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندےا سٹیفن ڈی مسٹورا نے روس اور ترکی کی طرف سے امن کا ضامن بننے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سیاسی عمل کو جلد آگے بڑھانے کے سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More