دوڑ کے قریب خاندانی دشمنی پر 3افراد قتل

0

دوڑ (نمائندہ امت ) دوڑ کے قریب مسلح ملزمان نے خاندانی دشمنی پر 3افراد قتل کرڈالے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹھ میل کے مقامی قبرستان کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3افراد موقع پر جاں بحق اور6سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی جسے پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتولین کا تعلق ڈاہری برادری سے ہےجن میں ایس ڈی او حیسکو کریم بخش ڈاہری ،بھائی رسول بخش ڈاہری اور بھتیجاعبدا لغفور ڈاہری شامل ہے جبکہ 6سالہ معصوم خانزادی اسپتال میں داخل ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقع پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کے بھائی کے ہاتھوں بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کے تنازعے پر علی حیدر ڈاہری فائرنگ سے مارا گیا تھا۔ جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئ ہیں ۔دوسری جانب 3 افراد کے قتل پر علا قے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More