حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار کو غسل دیدیا گیا
لاہور (آن لائن) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار کو غسل دیدیا گیا غسل دینے کی تقریب نویں محرم الحرام کے موقع پر مزار داتا دربار پر منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت صوبائی وزیر اوقاف صوبائی وزیر بلدیات اور محکمہ اوقاف کے افسران نے شرکت کی مزار داتادربار کو چالیس من عرق گلاب سے غسل دیاگیا اور ملک کی سلامتی ،استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر داتا دربار کے اندر اور گردو نواح کے علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے