تھر میں غذائی قلت نے مزید تین بچوں کی جان لے لی
مٹھی پنگریو(نمائندہ گان )تھر میں غذائی قلت امراض نے مزید تین بچوں کی جان لے لی،تفصیلات کے مطابق تھر میں غذائی قلت امراض کے بچوں کی اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے سول اسپتال زیر علاج مٹھی کی سات ماہ کی ماروی دختر نعیم اور نومولود علی حسن انتقال کرگئے پنگریو کے قریب تھری علاقے کلوئی میں ایک ماہ کا بچہ خالق ڈنو لوندغذائی قلت کے باعث دوران علاج جل بسا، واضح رہے کہ رواں سال بچوں کی ہلاکتوں کا تعداد 457 ہوچکی ہیں تاہم ضلع بھر میں حکومت سندہ کے جانب سے اب تک مفت گندم تقسیمِ کرنے کا عمل شروع نہیں کیا جا سکا۔