شاہین ایئر سے جانے والے حجاج کرام بھی رل گئے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے آپریشن متاثر ہونے سے شاہین ایئر کے حجاج کرام بھی رل گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پی آئی اے کی ایکسٹراسیشن پروازیں پی کے8316 ،8372، 6732اور 8764شیڈول کی گئی تھیں جن میں سے پی کے 8372میں شاہین ایئر کے حجاج اکرام کراچی سے کوئٹہ لے کر جانا تھا ،مذکورہ پروازیں شیڈول آپریشن متاثر ہونے پر تاخیر کا شکار ہوئی تو حجاج اکرام نے کراچی ایئر پورٹ پر احتجاج شروع کردیا۔ ایئر لائن ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے مذکورہ حجاج اکرام کیلئے فوری طور پر طیارے کا انتظام کیا اور 5 گھنٹے تاخیر سے پرواز روانہ کر دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایکسٹرا سیشن کی تمام پروازیں کئی کئی گھنٹے تاخیر سے روانہ کی گئیں۔ واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے شاہین ایئر کی پروازوں کی بندش کے بعد شاہین ایئر کے حجاج کرام کو اندرون ملک بھجوانے کیلئے پی آئی اے سے پروازیں شیڈول کی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More