ملی مسلم لیگ کی تنظیم سازی تیزکرنےکیلئےکمیٹی قائم

0

لاہور( امت نیوز ) ملی مسلم لیگ نے ملک گیر تنظیم سازی مہم تیز کرنے کیلئے4 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ یونین کونسل کی سطح پر عہدیداروں کا تقرر کیا جائے گا۔ اسی طرح طلبا، وکلا، تاجروں، اساتذہ،ڈاکٹرز ،لیبر، کسان اور دیگر شعبہ جات کے الگ عہدیدارمقرر کئے جائیں گے۔ آئندہ دو ماہ میں پورے ملک میں یوتھ، لیبر، اساتذہ، وکلاءاور دیگر شعبہ جات کے بڑے کنونشن بھی منعقد کئے جائیں گے۔ یہ فیصلے ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد کی زیر صدارت ہونےو الے اجلاس میں کئے گئے۔ اس موقع پر ملی مسلم لیگ کی ملک گیر سطح پر تنظیم سازی کی مہم تیز کرنے کیلئے چار رکنی کمیٹی بنائی گئی جس میں صدر سیف اللہ خالد کے علاوہ سیکرٹری جنرل محمد یعقوب شیخ، حافظ خالد ولید اورملی لیبر فیڈریشن کے صدر سراج الدین ثاقب شامل ہوں گے۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہاکہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر یوتھ،سٹوڈنٹس،لیبر ز ،اساتذہ،کسان،تاجران،وکلا ئ، ڈاکٹرز اورمیڈیا کے ونگ بنائے جائیں گے۔وطن عزیزپاکستان میں بلا امتیاز خدمت کی سیاست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تنظیم سازی کا کام شروع کردیا ہے۔ ہم یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر تنظیم سازی کریں گے ۔ ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے۔موروثی اورذاتی مفادات کی سیاست کا خاتمہ کر کے خدمت انسانیت کی سیاست ملی مسلم لیگ کا منشور ہے۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کر کے خدمت انسانیت کا ان شاءاللہ عملی نمونہ پیش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More