فاروق ستار کو رابطہ کمیٹی میں لانے کیلئے منانے کی کوششیں

0

کراچی(خبر ایجنسیاں)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر اور وفاقی وزیر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو منانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نےفون کر کے فاروق ستار کو مشورہ دیا ہے کہ واپس بہادرآباد آجائیں، آپ کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے شکوہ کیا کہ انہیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے رابطہ کمیٹی سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ رابطہ کمیٹی میں ہونا نہ ہونے کے برابر تھا، پارٹی کے کسی بھی معاملے میں ان سے مشورہ نہیں کیا جاتا ہے۔ نمائشی کردار ادا کرنے سے علیحدگی بہتر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More