باکسنگ فیڈریشن کاملک میں اولمپک لیگ کرانیکا فیصلہ
لاہور(امت نیوز)پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ملک میں اولمپک باکسنگ لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں غیر ملکی باکسرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اولمپک باکسنگ لیگ میں چیمپئن باکسر محمد وسیم کی اولمپکس میں شرکت اسی وقت ممکن ہوسکتی ہے جب وہ دستیابی سے فیڈریشن کو آگاہ کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی کے لیے 6 ماہ پروفیشنل باکسنگ سے دور اور آئبا کی اجازت درکار ہے۔ اولمپکس کے لیے وسیم کو کوالیفائنگ راونڈ کھلینا پڑے گا، ڈآئریکٹ کوالی فکیشن نہیں ہوگی ۔ابھی تک وسیم نے اپنی رضامندی ظاہر نہیں کی۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ناصر اعجاز ٹنگ کا کہنا ہے کہ عامر خان کی باکسنگ لیگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ ملکی باکسرز کی درجہ بندی اور ٹیموں کے ڈرافٹنگ مرحلے میں آسانی کے لیے دسمبر میں نیشنل رینکنگ باکسنگ ٹورنامنٹ کرارہے ہیں، جس سے کھلاڑیوں کی درجہ بندی کا تعین کرنے میں مدد ملے گی اور ٹیموں کے مالکان کو بھی باکسرز کے انتخاب میں مشکل پیش نہیں آئے گی۔ناصر اعجاز ٹنگ نے کہا کہ اس لیگ کے ذریعے ملکی باکسرز کو غیر ملکی باکسرز سے فائٹ اور سیکھنے کا موقع ملے گا۔