حضرت حسین ؓ کی زندگی کفر کے سامنے کلمہ حق کہنے کا سبق دیتی ہے- حافظ کاشف شبیر
کراچی (پ ر) منتظم جمعیت طلبہ عربیہ کراچی حافظ کاشف شبیر نے کہاکہ حضرت حسین ؓ کی پوری زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزاری۔ آپ ؓ حق کو بلند کرنے اور طاغوت کو شکست دینے آئے تھے۔ آپ ؓ نے اپنی شہادت سے ثابت کرکے دکھایا کہ جب بھی اس زمین پر ظلم بڑھے گا اسلام اس کو مٹانے کیلئے ہمیشہ جانوں کے نذرانے پیش کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ میدان کربلا میں حضرت حسین ؓ نے ہارکر بھی فتح پائی اور یزید جیت کر بھی ہار گیا۔ حضرت حسین ؓ نے اپنے جان دیکر یہ ثابت کیا کہ باطل کے سامنے کبھی اپنا سر نہیں جھکانا ہے۔