رینجرز آپریشن میں ڈکیتی۔اسٹریٹ کرائم کے 10ملزم گرفتار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر )رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ ترجمان کے مطابق شارع فیصل سےاسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سفیان اقبال اور محمد عمرکو گرفتار کیا گیا ۔جبکہ ماڈل کالونی اور شارع فیصل سے کاشف ، نواز ، جاوید ، ارشداور طارق کو حراست میں لیا گیا ۔ملزمان سے اسلحہ۔ ایمونیشن اور لوٹا گیا سامان برآمد ہوا اور ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ کورنگی کے علاقے میمن سوسائٹی سےڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث محمد حسین عرف ماسان بنگالی ، ولید عرف سونو اور محمد راشد کو پکڑاگیا ، ملزمان کا گروہ کورنگی ، الیاس گوٹھ اور ڈی ایچ اے میں لوٹ مار کرتے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More