کچرا چننے کی آڑ میں موبائل فون چرانے والے 2 ملزمان کا ریمانڈ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے کچرا چننے کی آڑ میں موبائل و دیگر اشیا چوری کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان عصمت اللہ اور رحمت اللہ کو 24ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ سماعت پر تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی گئی ۔ تفتیشی افسر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کو 2روز قبل تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور شہریوں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے موبائل شاپ سے تقریبا10لاکھ روپے کے موبائل چوری کیے اور موبائل فونز کو اپنے گروپ میں بانٹ دیے تھے۔گروہ میں کم و بیش 25کے قریب افراد شامل ہیں۔ گروہ کے افراد دن میں کچہرا چنتے اور رات میں چوری و اغواء کی وارداتیں کرتے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے ملزمان سے تفتیش کرنا ہے۔استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More