پنجاب میں سرکاری ملازمین کواپ گریڈکرنےکا گرین سگنل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں سرکاری ملازمین کی پوسٹیں اپ گریڈکرنے کا گرین سگنل دے دیاگیا۔ ترقیوں کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 500 سے زائد سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سب کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا جس میں 7صوبائی محکموں کے سیکرٹریز شرکت کریں گے ۔ان میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری، سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی اور انڈسٹری اینڈ کامرس شامل ہیں۔کمیٹی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کےلیے متعلقہ حکام سے سفارشات طلب کرے گی جن کے تحت مختلف صوبائی محکموں کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ جن پوسٹوں کواپ گریڈکیاجائے گا ان میں اکاؤنٹنٹ، جونئیر کلرک، آڈیٹرز، جونیئر آڈیٹر، اکاؤنٹ کلرک، ڈرافٹ مین، اسٹور کیپر اور دیگر شامل ہوں گے۔