پاکستانی بالر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں تباہی مچا دی

0

لندن (امت نیوز)قومی ٹیسٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کی 10 وکٹیں اڑا دیں۔لیسٹر شائر نے ڈرہم کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 321 رنز بنائے جواب میں محمد عباس کی شاندار بولنگ کے سامنے درہم کے کھلاڑیوں کی ایک نہ چلی ٗمحمد عباس کی تباہ کن بولنگ کے باعث ڈرہم کی ٹیم ایک ہی دن میں دو بار آؤٹ ہو گئی اور اس طرح لیسٹر شائر کی ٹیم میچ ایک اننگز اور 194 رنز سے جیت گئی ٗمحمد عباس نے ڈرہم کے خلاف پہلی اننگز میں 23 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوسری اننگز میں بھی انہوں نے 29 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس طرح محمد عباس نے میچ میں مجموعی طور پر 52 رنز دیکر 10 وکٹیں حاصل کیں۔کاؤنٹی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے دو اننگز میں 127 رنز پر آؤٹ ہونا 1997 کے بعد کم ترین ٹوٹل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More