سرکاری مکانات خالی کرانے کیخلاف درخواست پر حکام کو نوٹس

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالرسول میمن کی سربراہ میں دو رکنی اسپیشل بنچ نے صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری مکانات اور فلیٹس خالی کرانے کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ، سیکریٹری ایس جی ڈی اے، ایڈووکیٹ جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6اکتوبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔گزشتہ روز محکمہ تعلیم، صحت سمیت دیگر محکموں کے200سے زائد ملازمین کی جانب سے دائر آئینی درخواستوں میں چیف سیکرٹری سندھ ، جنرل ایڈمنسٹریشن ایند کوآردڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر کو فریق بنا کر موقف اختیار کیا کہ ہم سندھ حکومت کے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین ہیں۔20 سے 25 سالوں سے سرکاری گھروں میں رہائش پذیر ہیں۔ سندھ حکومت نے 285 گھر زبردستی خالی کرانے کا حکم دیا ہے۔ ہم سے گھر لے کر سندھ سیکرٹریٹ کے ملازمین کو دیے جائیں گے۔ہم قبضہ گروپ نہیں۔باقاعدہ تنخواہوں سے کرایہ ادا کر رہے ہیں۔سندھ حکومت کو زبردستی گھر خالی کرانے سے روکا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More