معارف القرآن

0

جھٹلایا عاد نے، پھر کیسا ہوا میرا عذاب اور میرا کھڑکھڑانا، ہم نے بھیجی ان پر ہوا تند ایک نحوست کے دن، جو چلے گئے اکھاڑ مارا لوگوں کو، گویا وہ جڑیں ہیں کجھور کی اکھڑی پڑی، پھر کیسا رہا میرا عذاب اور میرا کھڑ کھڑانا اور ہم نے آسان کر دیا قرآن سمجھنے کو پھر ہے کوئی سوچنے والا جھٹلایا ثمود نے ڈر سنانے والوں کو پھر کہنے لگے کیا ایک آدمی ہم میں کا اکیلا ہم اس کے کہے پر چلیں گے تو ہم غلطی میں پڑے اور سودا میں کیا اتری اسی پر نصیحت ہم سب میں سے، کوئی نہیں یہ جھوٹا ہے بڑائی مارتا ہے، اب جان لیں گے کل کو کون ہے جھوٹا بڑائی مارنے والا، ہم بھیجتے ہیں اونٹنی ان کے جانچنے کے واسطے، سو انتظار کر ان کا اور سہتا رہ اور سنا دے ان کو کہ پانی کا بانٹا ہے ان میں ہر باری پر پہنچنا چاہئے، پھر پکارا انہوں نے اپنے رفیق کو پھر ہاتھ چلایا اور کاٹ ڈالا پھر کیسا ہوا میرا عذاب اور میرا کھڑ کھڑانا، ہم نے بھیجی ان پر ایک چنگھاڑ، پھر رہ گئے جیسے روندی ہوئی باڑ کانٹوں کی اور ہم نے آسان کر دیا قرآن سمجھنے کو، پھر ہے کوئی سوچنے والا، جھٹلایا لوط کی قوم نے ڈر سنانے والوں کو، ہم نے بھیجا ان پر مینہ پتھروں کا، سوائے لوط کے گھر کے ان کو ہم نے بچا دیا پچھلی رات سے، فضل سے اپنی طرف کے ہم، یوں بدلہ دیتے ہیں اس کو جو حق مانے اور وہ ڈرا چکا تھا ان کو ہماری پکڑ سے، پھر لگے مکرانے ڈرانے کو اور اس سے لینے لگے اس کے مہمانوں کو، پس ہم نے مٹا دیں ان کی آنکھیں، اب چکھو میرا عذاب اور میرا ڈرانا اور پڑا ان پر صبح کو سویرے عذاب، جو ٹھہر چکا تھا، اب چکھو میرا عذاب اور میرا ڈرانا اور ہم نے آسان کردیا قرآن سمجھنے کو پھر ہے، کوئی سوچنے والا اور پہنچے فرعون والوں کے پاس ڈرانے والے جھٹلایا انہوں نے ہماری نشانیوں کو سب کو پھر پکڑا ہم نے ان کو پکڑنا زبردست کا قابو میں لے کر۔ (جاری ہے)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More