آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں ہیلے میتھیوز کی شاندار سنچری

0

برج ٹائون(امت نیوز) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں ہیلے میتھیوز کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 115 رنز سے ہرا دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی، میتھیوز میچ اور نائیکرک سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ برج ٹائون میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈین ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 292 رنز بنائے، ہیلے میتھیوز نے 117 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، دیندرا ڈوٹن 59 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں کھلاڑی رہیں، مریزن کیپ نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More