سندھ یونیورسٹی – دوست کیلئے سائنس سوسائٹی پر وی سی کی نوازشات

0

کراچی(رپورٹ:راؤافنان) سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر فتح محمد برفت کی جانب سے دوست کو نواز نے کا سلسلہ جاری ہے،شیخ الجامعہ نے غیر سوسائٹی کے عمارت کی تزئین و آرائش کی مد میں 17لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کر ڈالی۔تفصیلات کے مطابق سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر فتح محمد برفت کی جانب سے پاکستان سائنس سوسائٹی کی عمارت کی تزئین و آرائش کے لئے 17لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ رقم جامعہ کے خزانے سے جاری کی گئی ہے جبکہ مذکورہ عمارت کی اپنی خود ساختہ شناخت ہے اور جامعہ کی اراضی پر قائم نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ الجامعہ کی جانب سے رقم اس لئے جاری کی گئی ہے کیونکہ مذکورہ سوسائٹی کے سیکریٹری سے ان بڑی قربت ہے،جس پر جامعہ کے اساتذہ و ملازمین کا کہنا ہے کہ شیخ الجامعہ کی جانب سے منظور نظر افراد اور شاہ خرچیوں کی وجہ سے قومی خزانے کو مسلسل نقصان ہو رہا ہے۔‘‘امت’’ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الجامعہ فتح محمد برفت کا کہنا تھا کہ جیسے کراچی میں بھی پاکستان سائنس سوسائٹی موجود ہے اس طرح جامشورو بھی موجود ہے،ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جو موجود ہے وہ آزاد سوسائٹی ہے جبکہ مذکورہ عمارت سندھ یونیورسٹی کا حصہ ہے اور جامعہ کی ہے ملکیت،انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے عہدہ سنبھالنے سے قبل مذکورہ عمارت پر پولیس براجمان تھی اور عمارت کھنڈر کا منظر پیش کررہی تھی۔ جس کی وجہ سے انہوں نے اس کی تزئین و آرائش کے لئے پیسے جاری کئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More