اسرائیلی طیارے گرانے کیلئے شام کو میزائل دینے کا روسی اعلان

0

ماسکو(امت نیوز)روس نے اسرائیلی طیارے گرانے کیلئے شام کو ایس 300طرز کا جدید ترین میزائل نظام فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ نظام 250کلو میٹر دور سے بھی کسی جہاز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔قرب وجوار کے تمام ریڈارز و رابطوں کو نہ صرف جام بلکہ بیک وقت کئی اہداف پربھی حملے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے جاسوس ڈرونز سمیت مصنوعی سیاروں کی صلاحیت بھی سلب کی جاسکے گی۔ روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو نے سرکاری ٹی وی خطاب میں کہا کہ 15روسی فوجیوں کی ہلاکت نے ہمیں اس اقدام پر مجبور کردیا ہے۔ یہ سسٹم دو ہفتوں کے اندر اندر شام پہنچا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل روس نے اپنے ایک فوجی طیارے ایل- 20 کی تباہی کا الزام براہ راست اسرائیل پر عائد کیا تھا۔ اس سے قبل بشار فوج اپنے دفاع کیلئے اب تک روس کا ہی تیارکردہ میزائل سسٹم ’ایس-200‘استعمال کررہی تھی۔جس وقت یہ نظام غلطی سے روسی طیارے کو نشانہ بنا رہا تھا اس وقت اسرائیلی ایف- 16طیارے شام میں اپنے اہداف پر بمباری کررہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More