صبح کی نماز کے بعد
فجر کی نماز کے بعد مندرجہ ذیل اذکار کا معمول بنایا جائے۔
بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لاَیَضُرُّمَعَ اسْمِہٖ شَیْیٌٔ فِی الْاَرْضِ وَلاَ فِی السَّمَآئِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعلِیْمُ o
ترجمہ : اس اللہ کے نام سے (دن شروع کرتا ہوں ) جس کے نام کے ساتھ آسمان اور زمین کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ سننے والا جاننے والا ہے۔
حدیث میں ہے کہ جو شخص ہر صبح اور ہر شام یہ کلمات تین مرتبہ پڑھے اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی (ترمذی) اور ابو دائود کی روایت ہے کہ اس پر کوئی ناگہانی آفت نہیں آتی۔
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّمَا خَلَقَ
ترجمہ : میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔(ابن السنّی)
٭٭٭٭٭
Prev Post