کے الیکٹرک کی غفلت نے بھینس کی جان لے لی-مقدمہ درج

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کے الیکٹرک کے پول سے کرنٹ لگنے پر بھینس ہلاک ہوگئی ،پول میں کرنٹ کی شکایت متعدد بار کے الیکٹرک کو کی گئی ،2 ماہ گزرنے کے باوجود خرابی دور نہ کی گئی، بھینس کی ہلاکت پر مالک نے جی ایم کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی غفلت اور بوسیدہ نظام نے بھینس کالونی میں کرنٹ لگنے کے باعث بھینس ہلاک ہوگئی ، بھینس کالونی روڈ نمبر 10کے پلاٹ نمبر 4کے ساتھ موجود کے الیکٹرک کے پول میں گزشتہ دو ماہ سے کرنٹ کی شکایت تھی ۔ مذکورہ پلاٹ میں بھینسوں کا باڑہ قائم ہے ۔ باڑے کے مالک رانا منظور حسین کی جانب سے متعدد بار کے الیکٹرک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا گیا اور کسی بھی نقصان سے بچنے کے لئے فوری طور پر خرابی رود کرنے کی درخواست کی گئی تاہم 2ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود خود سر بجلی ادارے کی جانب سے خرابی دور کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ، منگل کے روز مذکورہ پول کے قریب سے گزرنے والی بھینس کرنٹ زدہ پول سے چپک کر ہلاک ہوگئی ۔بھینس کے مالک کی جانب سے گزشتہ روز تھانہ سکھن میں بھینس کے مالک رانا منظور کی درخواست پر کے الیکٹرک کے جنرل منیجر ، ڈی جی ایم اور دیگر عملے کے خلاف زیر دفعہ 34/283/429کے تحت ایف آئی آر نمبر 2018/311درج کی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More