اشتہارات منظوری کیلئے کمیٹی کے قیام پر اے پی این ایس کے بھی تحفظات

0

کراچی (پ ر) اے پی این ایس نے حکومت کی جانب سے میڈیا کو جاری ہونے والے تمام اشتہارات کی منظوری کے لئے کمیٹی کے قیام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس اعلامئے کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے میڈیا کو اشتہارات کی نگرانی اور منظور کرنے کے لئے اپنی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے جو قابل مذمت عمل ہے ،اے پی این ایس اس کو سرجیکل اسٹرائیک کے طور پر سمجھتی ہے، جو آزادی صحافت اور استحکام کو تباہ کرےگا اور اس کمیٹی کو ملک میں آزادی صحافت کو روکنے کے لئے استعمال کیا جائے گا، یہ اقدام صرف تحریک انصاف کے حکومت کی یقین دہانیوں کے برعکس آزادی صحافت کو برقرار رکھنے کے لئے نہیں ہے بلکہ صوبائی اور ضلعی سطح پر اقتدار کی منتقلی کے بھی برعکس ہے، افسوس ہے کہ اس کارروائی کے ذریعے، وفاقی حکومت نے اشتہارات کے ذریعے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو کنٹرول کرنے کی پالیسی اختیارکی ہے جو افسوسناک ہے کیونکہ اشتہارات میڈیا کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ جب کہ پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے جاری کردہ اشتہارات کم ہوئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More