سرکاری اشتہارات جاری کرنےکے لئے کمیٹی قائم

0

اسلام آباد(امت نیوز)وزارت اطلاعات نے سرکاری اشتہارات کے اجرا کے لئے کمیٹی بنا دی،سربراہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری ہوں گے۔پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا کے وزرائے اطلاعات کمیٹی میں ارکان کے طورپرشامل ہوں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی بھی رکن ہوں گے۔ وزارت اطلاعات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جبکہ فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومت اجازت کےبغیر کوئی اشتہار جاری نہیں کر سکتیں۔دریں اثناکونسل فارپاکستان نیوزپیپرزایڈیٹرزنے اپنے ردعمل میں کمیٹی پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام آزادی صحافت پر سرجیکل سٹرائیک ہے،اس طرح اشتہارات کی آزادانہ تقسیم کا عمل متاثرہوگااوراخبارات کی آزادی کوبھی نقصان پہنچے گا،حکومت اسے میڈیاکے خلاف ہتھیارکے طورپربھی استعمال کرسکتی ہےلٰہذایہ فیصلہ واپس لیاجائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More