قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس شروع ہو گیا

0

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے تعاون اور آزاد جموں و کشمیر نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ ریفری کورس مظفر آباد میں شروع ہو گیا ہے۔ کورس میں ڈیڑھ سو سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کررہے ہیں ان شرکاء کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے ٹیکنیکل تربیت دے رہے ہیں جن میں محمد رضوان، فرحان علی، محمد عرفان اور عمادالدین شامل ہیں۔ کورس پاس کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ کورس کا مقصد کھلاڑیوں اور آفیشلز کو انٹر نیشنل نیٹ بال کے نئے قوانین اور قوانین میں کی گئی ترمیم کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More