ایک ماہ قبل اغوا بچے کی لاش برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود رؤف سوسائٹی سی این جی پمپ کے قریب سے ایک ماہ پرانی 13 سالہ بچے کی لاش ملی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قریبی اسپتال پہنچایا ،جہاں مقتول کی شناخت ریحان ولد بسم اللہ خان کے نام سے ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول 26 اگست کو سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سے اغواہوا تھا، جس کا مقدمہ پولیس نے 2 ستمبر کو مغوی کے والد بسم اللہ خان کی مدعیت میں الزام نمبر 311/18 درج کیا تھا ۔مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغواکرنے کے بعد قتل کردیا اور لاش کو مذکورہ مقام پر پھینک دیا تھا ۔مقتول کو اسکے والدین نے کپڑوں کی مدد سے شناخت کیا، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی ہے ۔