اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

البصیر جل جلالہ
ترجمہ: سب کچھ دیکھنے والا
عدد: 302
خواص:
(1) جو کوئی نماز جمعہ سے پہلے یا بعد میں سو مرتبہ ’’یَا بصیرُ‘‘ پڑھے گا، حق تعالیٰ اس کی نگاہ میں اپنے فضل سے روشنی اور دل میں نور پیدا فرما دے گا اور اسے صالح اقوال و اعمال کی توفیق عطا فرمائے گا۔
(2) جو کوئی جمعہ کے دن فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان سو بار پڑھے گا، اسے رب تعالیٰ خصوصی نظر عنایت عطا فرمائے گا۔
(3) جو اس کا بکثرت ورد کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو آنکھوں کے امراض سے محفوظ رہے گا۔ اس کے لئے ان الفاظ میں دعا مفید ہے۔
اَللّٰھُمَّ یَا سَمِیْعُ یَا بَصِیْرُ مَتِّعْنِیْ بِسَمْعِیْ وَ بَصَرِیْ وَ اجْعَلْھُمَا الْوَارِثَ مِنِّیْ
(4) جو کوئی ہر روز عصر کے وقت سات بار پڑھ لیا کرے گا، نا گہانی موت سے امن میں رہے گا۔
(5) جو جمعہ کے خطبہ سے پہلے سو بار پڑھ لیا کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو منظور نظر الٰہی ہوگا۔
الحکم جل جلالہ
ترجمہ: حاکم مطلق
عدد: 68
خواص:
(1) جو کوئی اخیر شب میں ننانوے مرتبہ باوضو یہ اسم پڑھے گا، رب تعالیٰ اس کے دل کو محل اسرار و انوار بنا دے گا۔
(2) جو کوئی جمعہ کی رات یہ اسم اس قدر پڑھے گا کہ بے حال و بے خود ہوجائے تو رب تعالیٰ اس کے قلب کو کشف والہام سے نوازے گا۔
(3) جو کوئی شب جمعہ میں آدھی رات کو پڑھے گا، حق تعالیٰ اس کا باطن صاف کردے گا۔
(4) جو پانچوں وقت ہر نماز کے بعد اسی بار پڑھ لیا کرے گا کسی کا محتاج نہ ہوگا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More