آج کی دعا

0

صبح کی نماز کے بعد
فجر کی نماز کے بعد مندرجہ ذیل اذکار کا معمول بنایا جائے۔
اَللّٰھُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ عَالِمَ اْلغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ رَبَّ کُلِّ شَییٍٔ وَّمَلِیْکَہٗ اَشْھَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَشَرِّ الشَّیْطَانِ وَ شِرْکِہٖ
ترجمہ : یا اللہ ! اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے اے کھلے اور چھپے کو جاننے والے اے ہر چیز کے مالک اور پروردگار ! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں میں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان اور اس کے رفقا کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
حدیث میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو یہ کلمات صبح و شام اور رات کو سوتے وقت پڑھنے کیلئے سکھائے تھے۔
(ابو دائود و ترمذی)

سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ
یہ کلمہ سو مرتبہ صبح اور سو مرتبہ شام پڑھا جائے حدیث میں ہے کہ جو شخص صبح و شام یہ کلمہ پڑھے تو قیامت کے دن کوئی شخص اس سے بہتر (ذکر) لے کر نہیں آئے گا سوائے اس شخص کے جو خود یہ ذکر کرتا ہو یا اس پر اضافہ کرتا ہو
(صحیح مسلم)
اگر اسی کلمے کے بعد
سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ
کا اضافہ کرلیا جائے تو اور زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ دونوں کلمے اللہ تعالیٰ کو بہت محبوب ہیں اور میزان عمل میں ان کا بہت وزن ہے۔(صحیح بخاری)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More