متنازعہ ڈیموں کا معائنہ کرانے سے بھارت مکر گیا

0

دہلی/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے پاکستانی وفد کو دریائے چناب پر دو متنازعہ ڈیموں کا معائنہ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی ڈیموں پکل دل اور لوئر کلنائی کی تعمیر پر پاکستانی اعتراضات کے بعد بھارت نے معائنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔تفصیلات کے مطابق، بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کی سربراہی میں وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان نے بھارتی آبی جارحیت پر اعتراضات اٹھائے۔ جس پر ستمبر کے آخری ہفتے میں پاکستانی وفد کو پکل دل اور لوئر کلنائی ڈیمز کے معائنہ کی یقین دہانی کرائی گئی۔ پاکستانی حکام کے رابطہ کرنے پربتایا گیا کہ معائنہ ستمبر کی بجائے اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔ پھر ایک خط کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کی مقامی انتخابات کے باعث مصروفیات کا کہہ کر معائنہ سے انکار کر دیا گیا۔پاکستانی حکام نے بھارتی خط ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے یقین دہانی کرانے کے بعد اچانک معائنہ کرانے سے انکار کر دیا جو مایوس کن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More