گڑی ہوئی لکڑی کی تعبیر:
لکڑیوں کی تاویل جو سہارے سے لگی ہوئی ہوں، منافقوں کی ہے۔ ان دونوں میں جامع چیز یہ ہے کہ منافق بھی بے روح، بے سایہ، بے پھل ہے۔ وہ اسی گڑی ہوئی لکڑی کے قائم مقام ہے۔ صرف جسم ہے جس میں نہ ایمان ہے، نہ خیر۔ لکڑی کہنے کے بعد پھر اسے سہارے سے لگی ہوئی کہنے میں یہی خاص لطیفہ ہے کہ ان خشک لکڑیوں سے بھی جب کوئی فائدہ حاصل کرنا ہوتا ہے تو یہ چھت میں یا دیواروں کے علاوہ دوسری کار آمد جگہوں پر لگا دی جاتی ہیں۔ لیکن جس وقت وہ پڑی ہوں تو ایک دوسری سے لگی ہوئی ہوتی ہیں۔ پس منافق ان لکڑیوں کی طرح بھی نہیں ہے، جو فائدہ دینے کی حالت میں ہوں، بلکہ ان لکڑیوں کی طرح ہے جو محض بے فائدہ یونہی ایک دوسرے سے لگی کھڑی ہوں۔ حق تعالیٰ کا ان کے بارے میں فرمان ہے:
ترجمہ ’’گویا وہ ٹیک لگائی ہوئی لکڑیان ہیں۔‘‘ (المنافقون 4:63)
آگ کی تعبیر:
آگ کی تعبیر فتنہ و فساد ہے کہ جس چیز پر وہ گزرے اسے نقصان پہنچاتی ہے اور جو چیز اس سے مل جائے اسے جلا دیتی ہے۔ یہی حال فتنہ و فساد کا ہے۔ آگ ظاہری ساز و سامان اور جسم کو جلا دیتی ہے اور فتنہ و فساد دین، دل اور ایمان کو جلا دیتا ہے۔
ستاروں کی تعبیر:
ستاروں کی تعبیر علماء اور شرفاء ہیں۔ کیونکہ ستاروں اور علماء سے لوگوں کو رہنمائی نصیب ہوتی ہے اور یہ عظیم طبقہ دوسروں میں اس طرح درخشاں، اعلیٰ اور بالا ہے جیسے ستارے۔ حق تعالیٰ کا فرمان ہے:
ترجمہ ’’اور ستاروں کے ساتھ وہ راستہ معلوم کرتے ہیں۔‘‘ (النحل 16:16)
بارش کی تعبیر:
بارش کی تعبیر رحمت، علم، قرآن اور لوگوں کی اصلاح ہے۔
خون دیکھنے کی تعبیر:
خواب میں خون نکلتا ہوا دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ مالی نقصان ہوگا اور دونوں میں قدر مشترک یہی ہے کہ بدن کا دونوں سے قوام و قیام ہے۔
بے وضو ہونے کی تعبیر:
خواب میں حدث ہونے کی تعبیر دین میں کسی بدعت کے پیدا ہونے کی ہے۔ اگر حدث اصغر ہو تو چھوٹا گناہ اور حدث اکبر ہو تو کبیرہ گناہ ہے۔
یہودیت اور نصرانیت کی تعبیر:
یہودیت نیت کی بدی اور ناحق کی پیروی پر دلالت کرتی ہے اور نصرانیت فساد علم، جہالت اور ضلالت پر دلالت کرتی ہے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post