زرداری برطانوی ہوٹل کے مالک ہیں- فرحان جونیجو نے بھانڈا پھوڑ دیا

0

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری لندن کے ایک مہنگے ترین ہوٹل کے مالک نکلے۔ حیات ریجنسی چرچل نامی ہوٹل 2014 میں 25 کروڑ پاؤنڈ میں خریدا گیا تھا۔ برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں زیر تفتیش پاکستانی شہری فرحان جونیجو نے نیشنل کرائم ایجنسی کے سامنے سب کچھ اگل دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹداپ اسکینڈل میں ملوث سابق سرکاری افسر فرحان جونیجو نے تفتیش کے دوران تسلیم کیا ہے کہ حیات ریجنسی ہوٹل کی خریداری میں انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی مدد کی تھی۔ مذکورہ ہوٹل میں 440 کمرے اور 8 سوئٹ ہیں۔ٹی وی کے مطابق فرحان جونیجو کے بیان نے سابق صدر کیلئے مشکلات کھڑی کردی ہیں ۔ کیونکہ انہوں نے اپنے گوشواروں میں اس جائیداد کا ذکر نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More