الحلیم جل جلالہ
ترجمہ: بڑا بردبار
عدد: 88
خواص:
(1) جو اس کا ہر وقت ورد رکھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو فتح مند رہے گا اور ہر آفت سے بچا رہے گا۔
(2) جوکوئی ہر روز ظہر کی نماز کے بعد نو دفعہ پڑھا کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو تمام خلقت میں سرخرو رہے گا۔
(3) جو دشمن یا مدعی یا حاکم کے سامنے ہوتے ہی پانی سے ہاتھ بھگو کر گیارہ دفعہ یا حلیم پڑھ کر منہ پر مل لیا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو دشمن سختی نہ کرسکے گا اور حاکم نرمی و مہربانی سے پیش آئے گا۔
(4) جو کوئی اس کو کاغذ پر لکھ کر پھر اس کو دھوئے اور پانی اپنی کھیتی پر چھڑک دے، حق تعالیٰ نے چاہا تو زراعت کی ہر آفت سے حفاظت رہے گی اور کمال کو پہنچے گی اور اس میں برکت ہوگی۔
(5) جو کوئی اس اسم کو بادشاہ کے روبرو پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے غصہ سے محفوظ رہے گا۔
(6) جو کوئی اس اسم کو پڑھے، حلیم الطبع ہو جائے اور صبر و سکون اس کے دل میں آجائے۔
(7) جو کوئی درخت بوتے وقت اٹھائیس بار پڑھے، درخت سرسبز ہو اور حق تعالیٰ نے چاہا تو خزاں سے محفوظ رہے۔ (8) اگر رئیس آدمی اس کو بکثرت پڑھے، اس کی سرداری خوب جمے اور راحت سے رہے اور اگر کاغذ پر لکھ کر پانی سے دھو کر اپنے پیشے کے آلات واوزار پر ملے تو اس پیشے میں برکت ہو، اگر کشتی ہو غرق سے محفوظ رہے، اگر جانور ہو ہر آفت سے محفوظ رہے۔
(جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post