گورنر ہائوس پشاور عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ
پشاور(امت نیوز)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کے مطابق اتوار کے روز گورنرہاؤس کو عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس ضمن میں اتوار کوپہلے مرحلے میں پشاورکے مقامی گرلز کالجز کی طالبات کیلئے صبح دس بجے سے دوپہر2بجے تک گورنرہاؤس کھلارہے گا۔ متعلقہ کالجز کو پہلے سے ہی مطلع کیاجاچکاہے۔