مراد علی شاہ سے ہالینڈ کی سفیر کی ملاقات زرعی وآبپاشی منصوبوں پر تبادلہ خیال

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ہالینڈ کی سفیر آر ڈی سٹوئس بریکن نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔کراچی ہالینڈ کے اعزازی قونصل جنرل طارق معین الدین خان اور سفارتخانے کے ٹریڈ افسر حماد رضا بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں زرعی پانی کے لیے کینال لائننگ شروع کی جاچکی ہے اور زراعت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمندری پھیلائو کی روک تھام کیلیے کوسٹل ہائی وے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سٹوئس بریکن کا کہنا تھا کہ ہالینڈسندھ میں زرعی و آبپاشی شعبوں میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More