وفاقی کابینہ کا اگلا اجلاس کوئٹہ میں بلانے کا فیصلہ
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا آئندہ اجلاس کوئٹہ میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم بلوچستان کے وزرا اوراراکین اسمبلی سے بھی ملیں گے ۔کابینہ اجلاس کی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا ۔