فرد یا پارٹی کی پسند نا پسند کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی خدمت کرنا ہوگی- گورنر سندھ
کراچی (پ ر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ قوم کی امیدیں آپ سے وابستہ ہیں۔ آپ کسی فرد یا پارٹی کی پسند نا پسند کو بالائے طاق رکھ کر ملک وقوم کی خدمت ترجیح بنائیں۔وہ پاکستان پروینشنل سروسز اکیڈمی پشاور کے زیر اہتمام 78ویں پری سروس کورس کے شرکا سے گورنر ہائوس میں خطاب کررہےتھے۔