امہ روزگار اسکیم کے تحت 20رکشوں کی مفت تقسیم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام ’’امہ روزگار اسکیم‘‘ کے تحت 20مستحق افراد میں مفت رکشے تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر مولانا فضل سبحان، سلمان اکبر، مرکزی ترجمان عامرعثمانی و دیگر نے شرکت کی، جب کہ مہمان خصوصی مولانا منظور احمد مینگل ، شیخ اظہر اقبال، بانٹوا کمیونٹی کے صدر غلام احمد بانٹوا، کتیانہ ہاؤسنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عثمانی پردیسی، شیخ الحدیث مفتی محمد سعید سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ فضل سبحان نے کہا کہ ٹرسٹ نہ صرف ہنگامی ریلیف دے رہا ہے ، بلکہ روزگار اسکیم کے تحت غریب گھرانوں کو خود کفیل بنانے کی بھی کوشش کررہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More